Friday, November 22, 2024
spot_img

جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگادی ، ہسپتال منتقل

لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مبینہ طور پر جائیداد کا تنازع اٹھنے پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جائیداد کے تنازع پر دلبرداشتہ ہو کر سسرالیوں نے مبینہ طور پر جواں سالہ بہو کو آگ لگا دی جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد خاتون کے سسر اور شوہر کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ سسرالیوں نے اسے والدین کے گھر سے پیسے نہ لانے پر جلایا ہے تاہم تفتیش جاری ہے اور جلد حقائق سامنے آجائیں گے ۔
دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث خاتون کے جسم کا زیادہ تر حصہ جھلس چکا ہے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین