Sunday, November 24, 2024
spot_img

پیپلز پارٹی کے رہنما حامد حسین طوری فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ، ملزم فرار

کرم ایجنسی ( مانیٹرنگ ڈیسک )کرم ایجنسی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر حامد حسین طوری فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔

نیو نیوز کے مطابق پی پی پی کے صدر حامد حسین طوری کو گزشتہ رات فائرنگ کر کےقتل کر دیا گیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد حسین طور ی گھر سےملحقہ ڈیرے پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تاہم انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے ۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ حامد طوری کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے ڈیرے پر بیٹھے تھے  کہ حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

 

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین