*لاہور(مانیرنگ ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاک بھارت سیریز کیلئے لکھے گئے خط کا جواب دیدیا ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے مودی سرکار کو خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو پاک بھارت سیریز کیلئے خط لکھ دیا ہے جس کا جواب آنے کے منتظر ہیں ۔پی سی بی کو بھیجے گئے جواب میں انڈین بورڈ نے کہا کہ پاک بھارت سیریز حکومتی اجازت سے مشروط ہے ،حکام کو لکھے گئے خط کے جواب کا انتطار کررہے ہیں جس کے بعد پاک بھارت سیریز سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیدھا جواب دینے کی بجائے ایک بار پھر معاملہ لٹکا دیا ہے ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے بھارتی ریاست کے انتخابات کے باعث بھارتی حکومت معاملے کو جان بوجھ کر طول دے رہی ہے۔