Friday, November 22, 2024
spot_img

سکیورٹی وجوہات پر بھارت میں ٹی20ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں :نجم سیٹھی

*لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بھارت میں ٹی20ورلڈ کپ کھیلنے کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کو انتہا پسندوں کے سامنے جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کرکٹ میں سیاست کی دخل اندازی نہیں ہونی چاہیے۔نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بھارتی حکومت انڈین کرکٹ بورڈ میں مداخلت کررہی ہے جو کھیل کی روح کے منافی ہے۔یہ کرکٹ ڈپلومیسی کا وقت ہے جس کے ذریعے پاک،بھارت تعلقات میں جمود کو توڑا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کو حتمی فیصلے سے آگاہ کرے۔کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار نے بھارتی میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا نے انتہا پسندوں کے معاملے میں ہمیشہ مثبت رویہ اپنایا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین