Friday, November 22, 2024
spot_img

پٹرو ل 5.35روپے،ڈیزل 3.63روپے مہنگا ہونے کاامکان ،سمری تیار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کیساتھ ہی جی ایس ٹی کی شرح بڑھادی گئی جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیداہو گیاہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا نے سمری تیارکرلی ہے جس کے مطابق پٹرو ل کی قیمت میں 5.35روپے،ڈیزل کی قیمت میں3.63روپے ،ہائی اوکٹین کی قیمت میں 6.10روہے،لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.41روپے جبکہ مٹی کاتیل3.17روپے مہنگاہونے کاامکان ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اوگرا نے ورکنگ پیپرز مکمل کرلئے ہیں حتمی منظوری کیلئے سمر ی کل وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین