اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری اعلامیہ میں سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے جس کے بعد اب ووٹنگ کا عمل 9 کے بجائے 10 گھنٹے بلا تعطل جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح ساڑھے7 بجے شروع ہوگا اور شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گا۔