Monday, November 25, 2024
spot_img

’’پاک فوج کاشکریہ ‘‘،جن کا جتنا نقصان ہوا انہیں اتنا معاوضہ دیا جائے گا،وزیر اعظم نواز شریف

شانگلہ(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف زلزلہ متاثرہ علاقوں کے دورے پر شانگلہ پہنچے جہاں انہیں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میجر جنرل اصغر نواز نے زلزلہ سے ہونیوالے نقصانات پر بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے بریفنگ کے بعد زلزلہ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل کا حادثہ بہت زیادہ افسوسناک تھاجانی ومالی نقصان پر افسردہ ہوں، اللہ تعالی جاں بحق ہونے والے افراد کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔وزیرا عظم نے کہاکہ تباہ شدہ گھر کی تعمیر کیلئے معاوضہ دیا جائے گاجن کا جتنا نقصان ہوا انہیں اتنا معاوضہ دیا جائے گا تاکہ نقصان پور اہوسکے۔متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈ ڈویژن میں زیادہ نقصان ہوا۔متاثرین کے علاج معالجے کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی۔وزیر اعظم نے فوجی جوانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں کی بروقت کارروائیوں نے مزید نقصانات سے بچالیا ۔وزیرا عظم نے مزید کہا کہ متاثرین کوتنہا نہیں چھوڑیںگے۔متاثرین کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے کسی کوخوراک سمیت اشیائے ضروریہ کی کمی نہیں آنی چاہئے اور سردی سے بچاو¿ کیلئے بھی فوراًانتظامات کئے جائیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین