گلاسکو (خصوصی رپورٹ) حال ہی میں سکاٹ لینڈکے ساحل پر ایک عجیب و غریب شارک کی قسم دریافت ہوئی ہے جس نے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ اس شارک کی بالب فش نامی مچھلی سے مماثلت ہے اوراس کی لمبائی 6فٹ ہے جبکہ عام شارک کی لمبائی 10فٹ ہوتی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے آبی ماہرین نے بتایا کہ اس طرح کی شارک پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی اور اس کی دریافت کے بعد سائنسدانوں کو نایاب قسم کا علم ہوا ہے۔ یہ شارک سمندری حیات کے سروے کے دوران دریافت ہوئی اور اس کی عجیب و غریب ہیئت کی وجہ سے لوگ اسے بالب فش سے ملتا جلتا قرار دے رہے ہیں۔