اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزےر اطلاعات ونشرےات سےنےٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ زلزلہ زدگان کےلئے فی الحال بےن الاقوامی امداد کی ضرورت نہےں، حالےہ زلزلے مےں 114افراد جاں بحق جبکہ 829افراد زخمی ہوئے، وسائل کی کوئی کمی نہےں وفاقی وزےر خزانہ نے ہر طرح کے فنڈز کی ےقےن دہانی کرائی ہے، زلزلے کے حوالے سے خےبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے مےں ہےں۔ اس سلسلے مےں وزےراعظم نوازشرےف کی زےر صدارت اجلاس آج منعقد ہوگا، قراقرم ہائی وے تےن جگہوں سے لےنڈ سلائےڈنگ کے باعث متاثر ہوئی ہے، زلزلے سے لواری ٹنل کو کوئی نقصان نہےں پہنچا بلکہ ٹرک حادثے کی وجہ سے بند ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے پےر کے روز زلزلہ زدگان کے حوالے سے پرےس کانفرنس کے دوران کےا۔ انہوں نے کہا کہ حالےہ زلزلے کے حوالے سے وفاقی حکومت خےبرپختونخوا حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی، اس سلسلے مےں چےف سےکرٹری خےبرپختونخوا کے ساتھ مسلسل رابطے مےں ہے۔ اس زلزلے کا مرکز افغانستان کے علاقے درخشاں مےں 193 سے 205کلومےٹر گہرائی پر واقع ہے۔ پشاور مےں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 جبکہ 80زخمی، باجوڑ اےجنسی مےں 8جاں بحق، 48زخمی، شانگلہ مےں 18جاں بحق، 14 زخمی، بونےر مےں 8 جاں بحق، اےبٹ آباد مےں 66زخمی، کوہاٹ مےں 15 زخمی، مہمند اےجنسی مےں 4جاں بحق، 2 زخمی، مانسہرہ مےں 1 جاں بحق، 4 زخمی، کوہستان مےں 3جاں بحق، 2 زخمی، خےبراےجنسی مےں 1 جاں بحق، 1 زخمی، گلگت بلتستان مےں 6 جاں بحق، 25 زخمی، نوشہرہ، کرم اور سےالکوٹ مےں 2,2 افراد زخمی ہوئے ہےں جبکہ افغانستان مےں ابتک مےں 20جاں بحق اور 70زخمی ہوئے ہےں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اےن ڈی اےم اے کی تعرےف پوری دنےا مےں کی گئی ہے، نےپال اور جاپان مےں اےن ڈی اےم اے نے اہم کردار ادا کےا ہے۔ وزےراعظم ان تمام حالات کی نگرانی خود کر رہے ہےں، متعلقہ محکموں کے افسران خود فےلڈ مےں جاکر کام کر رہے ہےں۔ صحافےوں کے سوالات کے جوابات دےتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل کی کوئی کمی نہےں ہے وزےر خزانہ نے ہر طرح کے فنڈز کی ےقےن دہانی کرائی ہے۔ موجودہ حالات مےں بےن الاقوامی امداد کی ضرورت محسوس نہےں ہورہی، ہم مودی کی پےشکش پر ان کا شکرےہ ادا کرتے ہےں۔ ہماری پوری توجہ اس وقت زلزلہ زدگان کی بحالی پر ہے، اس سلسلے مےں وزےراعظم وطن واپس پہنچ کر آج منگل کو اجلاس کی صدارت کرےں گے۔ اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ ےہ تمام اطلاعات جو مےں نے آپ کو دی ہےںےہ فائنل نہےں ہےں اس مےں کمی بےشی کا امکان موجود ہے۔