Friday, November 22, 2024
spot_img

8اکتوبر کے قیامت خیز زلزلے کی 11ویں برسی آج منائی جا رہی ہے ، دعائیہ تقریبات کا انعقاد

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) 8اکتوبر 2005ءکوآنے والے قیامت خیز زلزلے کی 11ویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔

ابتک نیوز کے مطابق ملک میں 8 اکتوبر کو8بجکر 52 منٹ پر7.6 شدت کے زلزلے کو 11برس بیت گئے ، زلزلے کی برسی آج منائی جا رہی ہے ۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 8بجکر 52منٹ پر سائرن بجائے گے اور اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد حکومت کی جانب سے شروع ہو نے والے 14ہزار ترقیاتی منصوبوں میں سے چار ہزار تاحال نامکمل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وزیرا عظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شہداءززلزلہ کی یاد گار پر پھول بھی چڑھائے جبکہ زلزلے میں زمین بوس ہونے والے مارگلہ ٹاور کے مقام پر8بجکر 52منٹ پر دعائیہ تقریب بھی ہوئی ۔
یاد رہے اس ہولناک زلزلے میں 74ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے اور آزاد کشمیر کا53 فیصد حصہ تباہ،1 لاکھ 28 ہزار 5 سوافرادزخمی ،6 لاکھ گھر تباہ ہوئے تھے جبکہ 53ہزارافرادشدیدزخمی ،ڈھائی ہزارمعذوراور18ہزار طالبعلم بھی جاں بحق ہوئےتھے۔news-1475897688-9316_large

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین