Friday, November 22, 2024
spot_img

ہیلری کلنٹن داعش سمیت دہشتگرد تنظمیوں کی مدد کرتی رہیں،وکی لیکس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا،امریکی صدارتی امیدوار کی 1ہزار7سو ای میلز جاری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے لاکھوںخفیہ راز فاش کرکے تہلکہ مچانے والی ویب سائٹ وکی لیکس نے ایک بار پھر پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ اور امریکی صدارتی انتخابات میں موجودہ امیدوار ہیلری کلنٹن داعش سمیت مختلف جنگجو تنظیموں کو اسلحہ، رقم اور دیگر مدد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔وکی لیکس نے ہیلری کلنٹن نے ہیلری کلنٹن کی دوہزار کے قریب نئی ای میل جاری کی ہیں جن میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج مطابق ویب سائٹ نے 17سو ای میل جاری کی ہیں ،ان ای میلز سے واضح ہوتا ہے کہ لیبیا میں امریکی مداخلت تباہ کن ثابت ہوئیاور جس کے نتیجے میں داعش کو لیبیا میں جڑ پکڑنے کا موقع ملا۔اس کے بعد شام میں داعش اور دیگر جنگجو تنظیموں کو اسلحہ فراہمی شروع ہوئی اور یہ سب ہیلری کلنٹن کی زیر نگرانی ہوا ہے۔جولین اسانج کے مطابق ہلیری نے اس حوالے سے حلف لینے کے باجود جھوٹ سے کام لیا، جس کے نتیجے میں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بننا چاہئے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین