**بیلجیم : سلوینیا نے یورپی یونین کو دھمکی دی ہے کہ یورپی یونین نے تارکین وطن سے متعلق طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا تو کرویشیا کیساتھ سرحد بند کردیں گے.
گذشتہ اتوار کو گیارہ یورپی اور تین غیر یورپی ممالک نے بالٹک ریاستوں میں پچاس ہزارافراد کی رہائش کا بندوبست کرنے کے ساتھ استقبالیہ مراکز قائم کرنے کا معاہدہ اور سلووینیا کی مدد کیلئے چار سو سیکورٹی اہلکار بھی بھیجنے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم طے شدہ نکات سست روی کا شکار رہے۔
معاہدے کی اس خلاف ورزی کے بعد سلوینیا نے یورپ کو سرحد بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔
تارکین وطن شمالی یورپ میں پناہ کے خواہشمند ہیں تاہم کئی ممالک ان کے داخلے کو محدود کرنےکی کوشش کررہے ہیں، جس کے باعث انکے اور ہمسائے ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہورہی ہے۔ حال ہی میں یورپی کونسل کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ بحران یورپی سیاسی منظرنامے پر بنیادی تبدیلیاں پیدا کرسکتا ہے، جو یورپ کی بہتری میں رکاوٹ ہے۔