کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے نجی سکولوں کی فیسوں میں غیر معمولی اضافے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو قواعد پر سختی سے عمل کرانے کا حکم دیا ہے۔جمعہ کو کراچی میں پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے سکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں فیسوں میں سالانہ 5 فی صد سے زیادہ اضافے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔عدالت عالیہ نے محکمہ تعلیم کو نجی سکولوں کے لیے نافذ کیے گئے قواعد پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔