Tuesday, December 3, 2024
spot_img

پی ایس ایل کے بقیہ میچز مؤخر کرنے کا فیصلہ

آپریشنل مشکلات کی وجہ سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز مؤخر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابوظہبی حکومت کی سخت شرائط کے باعث پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا انعقاد مشکلات ‏کا شکار ہوگیا تھا۔ وقت کی کمی کے باعث کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ویکسینیشن سمیت سفری ‏معاملات کو پورا کرنا ممکن نہیں تھا۔

ان تمام رکاوٹوں اور درپیش چیلنجز پر مشاورت کے لیے پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا ‏ورچوئل اجلاس ہوا جس میں تمام مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر رواں سیزن کے بقیہ ‏میچز مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بقیہ میچز کے انعقاد میں ‏آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان نے فی الحال میچز نہ کروانے ‏کی تجویز پر غور کرتے ہوئے بقیہ میچز کے فوری انعقاد نہ کروانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے 24 گھنٹے تک اماراتی بورڈ کے جواب کا انتظار کیا ‏جائے گا اماراتی بورڈ کا 24 گھنٹے میں تحریری اجازت نامہ نہ آیا تو لیگ ملتوی کی جائےگی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی ریکارڈڈ پیش کی گئی تھی جبکہ تماشائیوں کی اجازت بھی ابتدا میں 20 فیصد تک تھی جسے بعد ازاں حالات کو دیکھتے ہوئے 50 فیصد تک کردیا گیا تھا۔

ایونٹ میں اب تک دفاعی چمپیئن کراچی کنگز بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جکہ 6،6 پوائنٹس کے ساتھ دیگر ٹیمیں پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

پی ایس ایل 2021 میں اب تک ناقص کارکردگی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی رہی جنہوں نے صرف ایک، ایک کامیابی کے ساتھ صرف دو پوائنٹس حاصل کیے، رن ریٹ کی بنیاد پر ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سب سے آخری نمبر پر موجود ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین