Saturday, November 23, 2024
spot_img

پی آئی سے محنت کشوں کو نکالنے کی ہر کوشش پر مزاحمت کی جائے گی: صدر پیپلز یونٹی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی مزدور یونین پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے اگر پی آئی سے محنت کشوں کو نکالنے کی کوشش کی تو اس طرح کی ہر کوشش پر مزاحمت کی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز یونٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پی آئی اے پر بوجھ نہیں ہیں بلکہ وہ لوگ بوجھ ہیں جنہیں بڑے پیکج اور مراعات پر تعینات کیا جاتا ہے۔ اگر ان لوگوں کا پیکج اور مراعات ختم کی جائیں تو پی آئی اے اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکتا ہے۔ ہدایت اللہ نے کہا کہ نواز حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ پی آئی اے سے محنت کشوں کو نکال دے گی تو حکومت کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ پیپلز یونٹی ایسے ہر اقدام کی مزاحمت کرے گی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین