Saturday, November 23, 2024
spot_img

پی آئی اے کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کی، عوام اجازت دیں تو نجکاری کیلئے تیار ہیں: محمد زبیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کی ہے اور اب اگر عوام اجازت دیں گے تو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محمد زبیر نے کہا کہ ہم نے کسی بھی ادارے کو ٹھیک کرنے کیلئے سرمایہ کی ضرورت ہے اور حکومت نے پی آئی اے کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی آئی اے کو عالمی سطح کی بہترین ائیرلائن بنانا ہے تو بہترین جہاز ضروری ہیں لیکن جہاز خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے ثمرات آنے لگے ہیں اور اب اگر عوام اجازت دیں تو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تیار ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین