Sunday, November 24, 2024
spot_img

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی الیکشن ہوگیا، بھتیجے نے چچاکو شکست دیدی

$خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑتی جارہی ہیں لیکن خانیوال میں ایک خاندان نے بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی پولنگ کا مزہ لے لیا اور اپنے امیدوار کا چناﺅ کیا، کونسلر کے دوامیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد بھتیجے نے چچا کو 14 ووٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر 116 کی بستی باغوالی میں دو امیدواراورچچابھتیجا رانا شفقت اور عمر درازنے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا لیکن بستی سے صرف ایک امیدوار کے الیکشن میں جانے کا فیصلہ ہواجس کے لئے امیدواروںکے درمیان ا لیکشن کرایا گیا۔ دلچسپ الیکشن کے لئے خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ پولنگ بوتھ بنائے گئے اور بیلٹ پیپر چھپوائے گئے جن پر دونوں امیدواروں کی تصاویر اورنام درج تھے ، لوگوںنے قطاروں میں کھڑے ہوکر ڈسپلن کے ساتھ ووٹ کاسٹ کیا۔ رانا شفقت نے 60 جبکہ عمر دراز نے 44 ووٹ حاصل کئے اس طرح رانا شفقت اپنی بستی باغوالی کی طرف سے کونسل کے امیدوار بن گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب چچا بھتیجا دونوں الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آگئے تو برادری نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ان کا آپس میں الیکشن سے پہلے الیکشن کرایا جائے اور جو یہ الیکشن جیت جائے گا وہ کونسلر کا الیکشن لڑے گا۔ایک ووٹر نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ بلدیاتی الیکشن بالکل قریب تھے جس میں مخالف گروپ کا ایک کینڈیڈیٹ تھا اور ہمارے دو کینڈیڈیٹ تھے ، ہمارے بزرگوں نے فیصلہ کیا کہ اچھا کینڈیدیٹ لایا جائے جوآگے الیکشن میں مخالف گروپ سے جیت سکے تو اس لئے انہوں نے ایک ریفرنڈم کی شکل میں ایک آدمی کو سلیکٹ کرنے کے لئے اپنا چھوٹا سا برادری لیول پر الیکشن کیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین