راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مادر وطن کیلئے اپنی جان اور اعضاء سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہو سکتی ۔
پاک فوج کے ادارہ بحالی معذوراں کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو جنگی ہیروز پر فخر ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے جرات اور بہادری اور قربانیوں کی نئی نئی داستانیں رقم کی ہیں ، پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معذور ہونے والے جوانوں کی زندگی میں بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
پاک فوج کے سربراہ کو ادارے میں بحالی معذوراں پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ بھی دی گئی ، بعدازاں انہوں نے جدید سہولیات سے آراستہ نئے خصوصی جم کا بھی افتتاح کیا ۔
اس موقع پر ایڈجوٹینٹ جنرل لیفٹنٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ اور سرجن جنرل لیفٹنٹ جنرل سید محمد عمران مجید بھی ہمراہ تھے ۔