لاہور : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فلسطین میں زخمیوں اور بیماروں کے لئے ٹیلی میڈیسن کا آغاز کردیا ، کوئی بھی مریض اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہو کر آن لائن علاج کروا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے فلسطینیوں کےلئےٹیلی میڈیسن کاآغازکردیا، وائس چانسلر پروفیسرجاویداکرم نے کہا فلسطینی زخمیوں اور بیماروں کیلئے یہ شروعات کی ہے، کوئی بھی مریض http://www.Doctors247.online اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہوکرعلاج کرواسکتا ہے۔
پروفیسرجاوید اکرم نے اعلان کیا کہ خودمیڈیکل مشن لےکرغزہ جاؤں گا، منگل کواسلام آبادمیں فلسطین کےسفیرسےملاقات ہے، ہم فلسطینی بھائیوں کے لئے امدادی رقم بھی پیش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ پہنچنے کے لیے اقوام متحدہ سےرابطہ کررہےہیں، مصرکی سرحدپرعارضی اسپتال قائم کریں گے، اس حوالے سے تمام میڈیکل تنظیموں کی جانب سے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی، پروفیسر جاوید اک
خیال رہے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت11ویں روزبھی جاری ہے ، صبح سویرے اسرائیلی فورسز نے رہائشی علاقوں میں بمباری کی ، جس کے نتیجے میں 9فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین میں شہیدہونےوالےافرادکی تعداد251 ہوگئی، شہید ہونے والوں میں66 بچےاور 38 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے500 سے زائد مکانات تباہ اور72ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔