سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ایک سال کا وزٹ ویزہ متعارف کروادیا
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے ایک سال کا ملٹی پل وزٹ ویزہ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، یہ ویزہ سعودی عرب آمد پر ایئرپورٹ پر حاصل کیا جاسکتا ہے.
لیکن پاکستانیوں کیلئے اس سے بھی بڑی خوشی کی خبر یہ ہے کہ اس ویزے پر عمرہ کی ادائیگی بھی کی جاسکتی ہے.
یہ ویزہ کسی بھی بین الاقوامی ایئرپورٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے کریڈٹ کارڈ کا ہونا لازم ہے، ویزہ فیس صرف 440 سعودی ریال رکھی گئی ہے. ویزہ میں مسلسل 90 روز کا قیام کیا جاسکتا ہے جس کے بعد ویزہ ہولڈر کو امیگریشن کے عمل سے گزر کر ایگزیٹ کرنا ہوگا، ویزہ حاصل کرنے کی شرط یہ ہے کہ ویزہ ہولڈر پہلے وزٹ پر صرف سعودی ایئر لاینز سے ہی سفر کرے گا دوسرے وزٹس کے بعد کسی بھی ایئر لائن کے استعمال کی شرط نہیں رکھی گئی.
ویزہ پروسیس مکمل طور پر آن لائن ہے جس کیلئے پاسپورٹ جمع کروانے یا درخواست کنندہ کا ذاتی طور پر حاضر ہونا ضروری نہیں ہے، ویزہ درخواست منظور ہونے پر ای ویزہ جاری کیا جائے گا جو ایئر پورٹ پر دکھایا جاسکے گا