اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرا عظم نواز نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ آپریشنل مہارت کے ذریعے اویس علی شاہ کی بازیابی ممکن بنائی ۔
بیرسٹر اویس علی شاہ کی بازیابی پر اظہار اطمینان کر تے ہوئے وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز مبارکباد کی مستحق ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اویس علی شاہ کی بازیابی میں سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔