Friday, November 22, 2024
spot_img

وزیراعظم کا زلزلے سے متاثرہ علاقے داسو کا دورہ، انتظامیہ پر برس پڑے

**داسو : وزیراعظم نواز شریف نے زلزلے سے متاثرہ علاقے داسو کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کے لئے ہیلی کاپٹر نہ مانگنے پر انتظامیہ پر برس پڑے۔

قیامت خیز زلزلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف متاثرہ علاقوں کے دورے پر آج داسو جاپہنچے، وزیراعظم نے متاثرین کو فوری طور پر کمبل،ادویات اور روز مرہ ضروریات کی اشیا فوراً پہنچانے کی ہدایت کی.

وزیراعظم نواز شریف نے کہا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ لوگوں کی مدد کریں،انہوں نے کہا جان کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا لیکن ہم اپنی طرف سے اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والوں کو چھ لاکھ اور معذور کو دو لاکھ جب کہ زخمیوں کو ایک لاکھ دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ تباہ حال گھروں کی بحالی کے لئے دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا تصدیق کے بعد مالی امداد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دشوار راستوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات ہیں، وزیراعظم نے امدادی کاموں کے لئے ہیلی کاپٹرنہ مانگنے پر انتظامیہ کی سرزنش کرڈالی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ راستے بند ہیں توامدادی کاموں کےلئےہیلی کاپٹرکیوں نہیں مانگا گیا؟

وزیراعظم نوازشریف نے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے نے بھی ڈپٹی کمشنر داسو کی کلاس لی، پرویز خٹک نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں مشینری نہ پہنچنے کا بہانہ نہیں چلے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بریفنگ میں وزیراعظم کو داسو میں زلزلے سے ہلاکتوں اور تباہ شدہ مکانات کے اعدادو شمار بتائیں گے.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین