Thursday, November 21, 2024
spot_img

نادرا نے اسلحہ لا ئسنس فیس کی مد میں شہریوں سے60 کروڑ اضافی بٹورے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے اسلحہ لائسنس فیس کی مد میں شہریوں سے غیرقانونی طور پر 60 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نئی آڈٹ رپورٹ 2014-15 میں انکشاف ہوا ہے کہ نادرا نے رولز نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانیوں سے اسلحہ لائسنس کی فیس میں 60 کروڑ روپے وصول کئے جس کو آڈیٹر جنرل نے قواعد کے برخلاف قرار دیتے ہوئے فیس کی وصولی کیلئے باقاعدہ رولز بنانے کی سفارش کی ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں وزارت داخلہ نے نادرا کو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا اور تجدید کیلئے فیس وصول کرنے کا اختیار دیا تھا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین