لتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملتان کے تاریخی قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ۔
ابتک نیو ز کے مطابق ملتان پولیس کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تاریخی قلعہ’’کہنہ‘‘ کوبم سے اڑا یا جا سکتا ہے جس کے بعد پولیس نے تاریخی قلعہ کہنہ ، مزارات ، مدارس اور پارکس کو خالی کرا لیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز کال کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے قلعہ اور دیگر مقامات کی تلاشی لی جا رہی ہے اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے جس میں پولیس ، ایلیٹ فور س ، ریسکیو اور سول ڈیفنس کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔ دوسری جانب پولیس نے دھمکی آمیز کال کرنے والے موبائل نمبر کو ٹریس کرنا شروع کر دیا ہے ۔
تاریخی قلعہ پر حضرت بہاﺅالدین زکریا ، دربار حضرت شاہ رکن عالم سمیت دیگر مزارات ہیں ۔