** لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے مصباح الحق سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کی درخواست کرتے ہوئے بتایاہے کہ بھارت نے معافی نہ بھی مانگی تو ہمیں آگے بڑھناہے ،لگتاہے کہ پاک بھارت سریز پر آخری امیدبھی جلد ختم ہوجائے گی ۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہریارخان کاکہناتھاکہ مصباح الحق سے ابھی ریٹائرمنٹ نہ لینے کی درخواست کی ہے ، خواہش ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ 2016ءمیں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں ۔ اُن کاکہناتھاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے معاملہ سرکار پر چھوڑ دیاہے ، کھیلوں کے معاملات کو سیاست سے الگ رکھناچاہیے لیکن وہاں سے کوئی باعث اطمینان جواب نہیں ملا، پانچ یا چھ نومبر تک بھارت کے ساتھ سیریزپر حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔