Friday, November 22, 2024
spot_img

متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت لاہور پہنچ گئے ، جاتی امراءجا کر نواز شریف کی خیریت دریافت کی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت اور سماجی ترقی شیخ نیہان بن مبارک وفد کے ہمرا ہ  لاہور پہنچ گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت اور سماجی ترقی شیخ نیہان بن مبار ک کا استقبال کیا ۔ انکے ہمراہ ٹیلی کام انڈسٹری کی بڑی شخصیات بھی موجود ہیں۔
شیخ نیہان نے شہباز شریف کو وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی پر مبارکباد دی جس کے بعد شیخ نیہان نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے جاتی امراءچلے گئے ۔ ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ نیہان اور وزیر اعظم نواز شریف کے مابین ملاقات جاری ہے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین