Thursday, November 21, 2024
spot_img

لندن قیا دت نے بھتہ وصولی کا ٹا سک متحدہ بزرگ کمیٹی کو دیدیا

$کراچی (خصوصی رپورٹ) متحدہ کی لندن قیادت نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات پورے کرنے کیلئے بھتہ وصولی کا ٹاسک بزرگ کمیٹی کو سونپ دیا ہے۔ اس کے علاوہ مخالف امیدواروں کو ڈرادھمکا کر مقابلے سے دستبرار کرانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ یہ انکشاف اسلحہ ڈمپنگ اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ہونے والے بزرگ کمیٹی کے دو ممبران نے دوران تفتیش کیا۔ملزم محمدعقیل اور جاوید عرف موٹا نے یہ بھی بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے متحدہ لیڈیز ونگ کو بھی اہم ذمے داریاں دی گئی ہیں، جن میں گھر گھر رابطوں کے علاوہ متحدہ کے مفرور دہشت گردوں تک پیغام رسانی بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ملزمان کو سکیورٹی ادارے نے چند روز قبل کورنگی کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزم محمد عقیل متحدہ کے شاہ فیصل سیکٹر کے یونٹ 104 کی بزرگ کمیٹی کا ذمہ دار ہے۔ سکیورٹی ادارے نے خفیہ اطلاع ملنے پر اس کو ملیر ندی کے کنارے ایل ایم جی (لائٹ مشین گن) دفناتے ہوئے گرفتار کیاتھا۔ اس نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اسے شاہ فیصل سیکٹر احتجاج نے ہدایات دی تھیں کہ لانڈھی کے ایک مکان سے ایل ایم جی لاکر ملیر ندی میں دفن کرنی ہے، جسے حالات بہتر ہونے پر نکال لیا جائے گا۔ ملزم محمد عقیل کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے باعث لندن قیادت نے سیکٹروں کو ہدایات دی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے بھتہ وصولی کا کام بزرگ کمیٹی کے ممبران سے کرایا جائے۔ جبکہ مخالف امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے کا کام بھی بزرگ کمیٹی کے ممبران کو سونپا گیا ہے۔ اس حوالے سے متحدہ بزرگ کمیٹی شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہوچکی ہے۔ ملزم محمد عقیل کے مطابق بلدیاتی انتخابات کو میٹنگز کرانے کی ذمہ داریاں بھی بزرگ کمیٹی کے ممبران کے ذمے ہے۔دوسری جانب بزرگ کمیٹی کے ممبران تاجروں، ٹرانسپورٹرز، چھوٹے کارخانے اداروں اور دکانداروں سے رابطہ کررہے ہیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے بڑھ چڑھ کر ”چندہ دیں ”۔ کیونکہ موجودہ صورتحال میں متحدہ اپنے سیکٹروں کے اہم روپوش دہشت گردوں کو محفوظ رکھنا چاہتی ہے کہ ان کو وقت آنے پر ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔ محمد عقیل کا کہنا تھا کہ بند سیکٹرز اور یونٹوں کو کھولنے کے بجائے ذمہ داروں کے گھروں پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے، اور آپریشن کے دوران روپوش ہونے والے دہشت گردوں کے متحدہ کی خواتین ونگ کی ورکرز کے ذریعے رابطے کئے جارہے ہیں۔ گرفتار ہونے والے دوسرے ملزم جاوید عرف موٹا کو بھی سکیورٹی ادارے نے گورنگی کے علاقے سے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔ اس کا تعلق متحدہ شاہ فیصل کالونی سیکٹر کے یونٹ 105 کی بزرگ کمیٹی ہے۔ ملزم متحدہ کے ٹارگٹ کلرز کو اسلحہ فراہم کرنے علاوہ روپوشی کیلئے پناہ گاہ ہیں بھی فراہم کرتا رہاہے۔ اس سے قتل کے مقدمہ نمبر 87/2011 میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ قتل شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں ہوا تھا۔ تفتیشی افسران نے بتایا کہ آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے متحدہ بزرگ کمیٹی میں تیزی لاتے ہوئے متحدہ بزرگ کمیٹی کے ان ذمہ داروں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے، جو چند سال قبل تک قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور جلاﺅ گھیراﺅ کی کارروائیوں میں ملوث تھا، اور اب ”علاقہ معززین“ کے روپ میں متحدہ کیلئے مختلف غیرقانونی کام انجام دینے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں متحدہ بزرگ کمیٹی کافی سرگرم ہوچکی ہے۔ چند روزقبل لائنزایریا اور دو روز قبل اورنگی ٹاﺅن کے علاقوں میں کارنر میٹنگز کے اخراجات کیلئے بزرگ کمیٹی کے مقامی ذمہ داروں نے چھوٹے دکانداروں ، ٹھیلے، پتھارے والوں اور چنگ چی رکشے والوں سے بھتہ وصول کیا۔ جبکہ اس دوران متحدہ لیڈیزونگ کی ورکرز گھر گھر جاکر خواتین اور بچوں کو کارنر میٹنگز اور یونٹوں میں آنے پر مجبور کرتی رہیں۔ذرائع کے بقول دلچسپ بات یہ ہے کہ الطاف حسین کی ”فکرانگیز تعلیمات“ کا ڈھنڈوراپیٹنے والے ” بزرگ“ اپنی اولاد کو متحدہ کے یونٹ آفسوں کی طرف پھٹکنے بھی نہیں دیتے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین