Thursday, November 21, 2024
spot_img

غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قانون سازی پر امریکہ کا خیر مقدم

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون سازی کا خیر مقدم کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان نے اس قانون کو پاکستان میں خواتین کے تحفظ کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل کی منظوری خوش آئند اور خواتین کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہے۔اس سے معاشرے میں خواتین کی بھرپور شرکت کو فروغ ملے گا،ان اقدامات پر پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔میڈیا بریفنگ کے دوران جان کربی نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت بات چیت کریں، سرجیکل اسٹرائیک ہوئی یا نہیں اس بارے میں بھارتی حکام ہی بتا سکتے ہیں، امریکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین