اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے محرم کے بعد اسلام آباد کو بند کرنے کیلئے ٹیم بنا دی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر محرم کے بعد وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اس حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کیلئے انہوں نے ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے جس میں پرویز خٹک ، جہانگیر ترین ، فرخ حبیب اور دیگر رہنماﺅں کو شامل کیا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم نے محرم کے بعد اسلام آبا د کو بند کرنے کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے ۔
یاد رہے عمران خان نے 30ستمبر کو رائیونڈ مارچ کے دوران اپنے خطاب میں حکومت پر واضح کیا تھا کہ اگر پاناما لیکس کی تحقیقات کا آغاز نہ کیا گیا تو محرم کے بعد تحریک انصاف اسلام آباد کو بند کر دے گی اور نواز شریف کو حکومت نہیں کر نے دی جائے گی ۔