لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق آل راﺅنڈر عماد وسیم اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ڈومیسٹک میچ میں زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں سیریز سے باہر کیا گیا ہے ۔11نومبر سے شروع ہو نے والی پاکستان اور انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں عماد وسیم جیسے آل راﺅنڈر کا نہ ہوناپاکستان کے کرکٹ شا ئقین کے لیے بڑا دھچکا ہے ۔عماد وسیم نے ابھی تک پانچ ون ڈے میچ کھیلے ہیں جن میں وہ 76رنز بناے کے ساتھ ساتھ 7وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔