لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کل برطانیہ روانہ ہوں گے۔
نیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری برطانیہ کے مختلف شہروں میں پیش کانفرنس میں شرکت کیلئے 5روزہ دورے پر کل برطانیہ روانہ ہونگے ۔
ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپسی سے پہلے برطانیہ میں عمران خان سے ملاقات بھی کریں گے اور 19جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے ۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پہلے ہیں لندن میں موجود ہیں ۔