Friday, November 22, 2024
spot_img

سیاسی مخالفین کا جنازہ اٹھ گیا، ہم سڑکوں پر آئے تو تل دھرنے کی جگہ نہیں ملےگی : مولانا فضل الرحمان

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علماءاسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم تنازعات حل کرنے والے لوگ ہیں تاہم فاٹا کے مسائل کو متنازع نہ بنایا جائے اور نہ ہی قبائل کو غلا م سمجھا جائے ۔سیاسی مخالفین کا جنازہ اٹھ گیا ، سی پیک کے روٹ پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے۔اتحادی ہونے سے پارٹیاں تحلیل نہیں ہوتی تاہم ہم سڑکوں پر آئے تو تل دھرنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔راہداری روٹ پر ایک بار بھی کوئی مسئلہ نہیں اٹھایا گیا تھا ۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ راہداری روٹ پر ڈیرہ اسماعیل خان سے آگے تیزی سے کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے نے اس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ،ضرب عضب کی وجہ سے قبائل اپنے علاقے چھوڑکرملک بھرمیں رہ رہے ہیں۔طے ہواتھاکہ قبائل کوپشاورکی سیاست پرمسلط نہیں کیاجائےگا۔فاٹا اصلاحات سے متعلق رپورٹ کمیٹی کو پیش کردی ہے اور تمام ارکان پارلیمنٹ نے اس کی حمایت کی تاہم نواز شریف نے اپنی حکومت آنے کے بعد اس اعلامیے کی حمایت کی۔

طاہر القادری نے عمران خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

مولانا نے مزید کہا کہ فاٹااصلاحات کی رپورٹ سے اختلافات پرپارلیمنٹ میں اظہاررائے کیا،فاٹا کے انضمام کی مخالفت نہیں کی،جے یو آئی (ف)نے طویل جدوجہد کے بعد جرگے منعقد کیے،کرک اور کوہاٹ کے لوگوں کو بنوں سے ملا رہا ہوں۔2012 میں بنائے گئے جرگے میں تمام قبائلی شامل رہے اور اس جرگے کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کی گئی جبکہ آل پارٹیز کانفرنس میں اتفاق رائے سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین