Friday, November 22, 2024
spot_img

سعودی عرب کوخطرات لاحق ہوئے توسخت ردعمل دیں گے، آرمی چیف

جہلم: پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کی جغرافیائی اور نظریاتی سالمیت کو خطرات لاحق ہوئے تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا اور سخت رد عمل کا اظہار کرے گا۔

جہلم کے قریب پبی میں پاکستان اور سعودی عرب کی اسپیشنل فورسز کی مشترکہ جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ الشہاب کے عنوان سے جاری یہ جنگی مشقیں انسداد دہشتگردی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئیں ہیں ،جس میں دونوں ممالک کے جوانوں نے انسداد دہشتگردی سے متعلق اسپیشک آپریشن بشمول ایئرڈراپنگ اور ہیلی لفٹنگ کے آپریشنز شامل تھے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں اور ان مشقوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے سے نمٹنےکی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

اختتامی تقریب میں سعودی اسپیشل فورسز کے کمانڈر جنرل مفلح بن سلیم العتیبی کی سربراہی میں چھ رکنی وفد نےخصوصی شرکت کی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین