سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نومسلم فلپائنی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی باشندے نے اپنے ہاں کام کرنے والے پاکستانی ڈرائیور کی خواہش پر نومسلم فلپائنی لڑکی سے اس کی شادی کر وا دی۔
نکاح مسنونہ میں ڈرائیور کے احباب شریک ہوئے اور ایک سادہ سے تقریب منعقد کی گئی۔ دعوۃ سینٹر میں شادی کا پروگرام رکھا گیا جس میں دلہن کی جانب سے معاشرے کی خواتین کو مدعو کیا گیا۔
سعودی باشندے مزید الھشال کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس رشتے کے حوالے سے لڑکی کے آجر سے بات کی اور باہمی اتفاق و رضامندی کے بعد خوش اسلوبی نے شادی انجام پائی۔
شادی کے حوالے سے قانونے تقاضوں کو بھی پورا کیا گیا اور فلپائنی سفارتخانے کو آگاہ کیا گیا۔ لڑکی کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطے کر کے اس شادی سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔