Thursday, November 21, 2024
spot_img

دبئی ٹیسٹ : پاکستان نے انگلینڈ کو 178 رنز سے شکست دے دی

دبئی : دبئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم کو شاندار کامیابی مل گئی ۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی شاندار بالنگ کی بدولت انگلینڈ کو 312رنز پرآل آﺅٹ کر کے178 رنز سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ چار سواکانوے رنز کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی۔

پانچویں اور آخری دن کے کھیل میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 312رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، معین علی عمران خان کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔ انگلش کپتان ایلسٹر کک نے دس رنز پر یاسرشاہ کے سامنے ہیتھارڈال دئیے۔ انیس رنز پر انگلش اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پرای این بیل اور جو روٹ نےایک سو دو رنز کی شراکت جوڑ کرکچھ مزاحمت کی۔ جو زیادہ دیر نہ چل سکی، میچ کے آخری لمحات میں انگلینڈ کے عادل ر شید کو 61 اسکور پر یاسر شاہ نے آﺅ ٹ کیا ۔

انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ 30 ، بین سٹوکس 13، جوزبٹلر07، جونی بیرسٹو 22 ،جوئے روٹ 71، آین بیل 46، کپتان الیسٹرکک 10 ، معین علی 01،عادل رشید61اور مارک ووڈ 29 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ جیمز انڈرسن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے ۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4،ذوالفقار بابر نے 3،عمران خان نے 2اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

گزشتہ چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے تین وکٹوں پر ایک سو تیس رنز بنائے تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ایک سو اٹہتر رنز سے سب سے بڑی فتح سمیٹی ہے۔

اس سے قبل انیس سو چھیانوے میں پاکستانی ٹیم لارڈز میں انگلینڈ کو ایک سو چونسٹھ سے ہراچکی ہے۔ پاکستان نے چھبیس اکتوبر انیس سو باون کو اپنا پہلا ٹیسٹ بھارت کیخلاف جیتا تھا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین