Tuesday, December 3, 2024
spot_img

خیبر پختونخوا: سرکاری سکولوں میں 4علاقائی زبانوں کی کتب بطور لازمی مضمون شامل

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں علاقائی زبانوں کی کتب بطور لازمی مضمون رائج کردی گئیں ۔

جیو نیوز کے مطابق ڈائریکٹر ٹیکسٹ بک بورڈ مطہر خان کا کہنا ہے کہ 4علاقائی زبانوں کی کتب ”پر یپ “ میں رائج کر دی ہیں ، ان زبانوں میں پشتو، ہندکو ، کھواراور سرائیکی کتب شامل ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی زبانوں کو 12سال میں مرحلہ وار بارہویں جماعت تک رائج کیا جائیگا اور علاقائی زبانوں کے اساتذہ کا بندوبست کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔ کوہستانی زبان مقامی تنازع کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے کیونکہ کوہستان میں مقامی لوگوں کا اپنی 2علاقائی زبانوں پر تنازع چل رہا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین