Thursday, November 21, 2024
spot_img

خانیوال: جنگل پیرووال سے سور کا 6من گوشت برآمد،2ملزمان گرفتار

خانیوال : پیرووال جنگل میں محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کے قبضے سے خنزیر کا چھ من گوشت برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان سونو اور کیولا کے قبضہ سے چھریاں ، کلہاڑیاں اور شکار کرنے کے لیے جدید جال بھی برآمد کر لیے گئے، دونوں ملزمان غیر مسلم ہیں اور اُن سے تفتیش جاری ہے ۔

جنگل میں بڑی مہارت کے ساتھ سوروں کو پکڑ کر اُن کی کھالیں اُتار کر گوشت بنا کر تھیلوں میں بھرا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ گوشت ملزمان مبینہ طور پر ہوٹلوں پر فروخت کرتے ہیں تاہم اس سلسلہ میں تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین