Monday, November 25, 2024
spot_img

جنگی جنون عروج پر ، بھارت نے اسلح بنانے والی فیکٹریوں کو انتہائی خطرناک حکم دیدیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اڑی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی حکومت نے اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں اور سپلائرز کو پیداوار میں اضافے اور سپلائی کے معاہدوں کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا ۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے لائن آف کنٹرول پرپاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے جنگی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں اور سپلائرز کو پیداوار بڑھانے اور نئے معاہدوں کیلئے ہر وقت تیار رہنے کا اشعارہ دیدیا ہے ۔

اس کے علاوہ مودی حکومت نے چند اعلیٰ حکام کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ کشیدہ حالات میں پیدا ہونے والی ضروریات پر قابو پانے کیلئے بھارتی فوج کی صلاحیت اور سکت کا بھی جائزہ لیا جائے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے اسلحہ سپلائرز پر واضح کر دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اضافی جنگی اسلحہ کے معاہدے ہنگامی بنیادوں پر بھی دیے جا سکتے ہیں تاہم اس ہدایت کا مقصد یہ ہے کہ حکومت شارٹ نوٹس پر سپلائی کی اہلیت ، موجودہ پیداوار کو بڑھانے اور ہنگامی آرڈر پورے کرنے کے حوالے سے اسلحہ انڈسٹری کا اہلیت کا حقیقی اندازہ کر سکے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے جنوری میں پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھی اسلحہ کے حوالےسے اسی قسم کے احکامات جاری کیے تھے تاہم وزیر دفاع میراج اور سکھوئی طیاروں، چھوٹے جنگی سازو سامان ، اسلحہ اور سپیئر لارٹس کی تیاری کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ بھارتی وزیر دفاع نے دفاعی ضرورتیا کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافے کا عندیہ دیا ہے ۔
حکومت کی ہدایات کے بعد بھارتیافواج جنگ کی صورت میں اپنی صلاحیت میں حائل ہونے والے جنگی سازو سامان بلخصوص چھوٹے اسلحے کی قلت کو پورا کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین