Sunday, November 24, 2024
spot_img

جعلی اور غیرسرکاری نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن ، ہزاروں گاڑی مالکان کو خبردار کردیاگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور بھر میں جعلی اور غیرنمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے 20 ہزار گاڑی مالکان کووارننگ لیٹر اور 2لاکھ 80ہزار وارننگ الرٹس جاری کر دیئے گئے۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ ‘ سٹی ٹریفک پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے باہمی اشتراک سے جی او آر کے بعد لاہور شہر میں بھی غیرقانونی اور غیر نمونہ نمبرپلیٹس رکھنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں وارننگ لیٹر اور ایس ایم ایس وارننگ الرٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں جعلی اور غیر نمونہ نمبرپلیٹس والی گاڑیوں کو تحویل میں لینے کے لئے خصوصی ای ٹی یونٹ بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔ سینئر ممبر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ سلمان صوفی نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سکیورٹی کے بارے میں خدشات کے پیش نظر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر غیرقانونی اور غیرنمونہ نمبرپلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی اور 30 اکتوبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد غیرقانونی ‘ غیر نمونہ اور غیر سرکاری نمبرپلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو جرمانہ کیا جائے گا اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا جائے گا۔ مذکورہ گاڑی سرکاری اوریجنل نمبرپلیٹ جاری ہونے کے بعد چھوڑی جائے گی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین