Thursday, November 21, 2024
spot_img

ترکی بغاوت:5جنرل،29کرنل برطرف،سینکڑوں اہلکار گرفتار

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں بغاوت پر فوجیوں کے خلاف حکومت نے سخت کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 29کرنلز اور 5جنرلز کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ترک وزار ت دفاع کے مطابق فوجی بغاوت کو کچلنے کیلئے 29کرنلز اور 5جنرلز کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔قبل ازیں 13فوجیوں کو صدارتی محل میں داخل ہو نے پر جبکہ درجنوں کو ہتھیار ڈالنے پر حراست میں لیا گیاتھا۔
خیال رہے کہ مذکورہ اعلیٰ ترین عہدیداروں کی برطرفی کی خبریں جاری کی گئی ہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا 29کرنلز اور 5جنرلز کی برطرفی کے احکامات جاری ہوئے ہیں یا پھر انہیں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ترکی میں بغاوت کی کوشش کے دوران بڑے پیمانے گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں فوج کے ایک دھڑے کی جانب سے ’ٹیک اوور‘کئے جانے کے بعد عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور فوجیوں کے ٹینکو ں کے سامنے سینہ سپر ہو گئے۔اس دوران ترک پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں باغی فوجیوں،سکیورٹی اہلکاروں کوگرفتار کیا۔جبکہ عوام نے بھی کئی ’باغی فوجیوں کو پکڑ کر درگت بنائی۔
اس دوران موصولہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام ٹینکوں پر چڑھ گئی ہے جبکہ کئی جگہ پر ٹینکوں پر ڈنڈے بھی برسائے جا رہے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جمہوری نظام کے تحت کام کرنے والے اداروں نے بغاوت کے الزام میںسکیورٹی اداروں سے754افراد کو گرفتار کر لیا۔عوامی مظاہروںپر فوجی دھڑے نے طاقت کا استعمال کیا اورجس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں سمیت60کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
خیال رہے کہ ترکی میں گزشتہ شب فوج کے ایک دھڑے نے اقتدار پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق ترک فوج کے اس باغی دھڑے کی قیادت کرنل محرم کوز کررہے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین