نئی دہلی: تمام مذاہب کو تحفظ دینے اور دنیا کے سب سے بڑے سیکولر ملک ہونے کے دعویدار بھارت کا ایک بھیانک اور مکروہ چہرہ سامنے آ گیا، اس اندوہناک واقعے سے انسانیت کا بھی سر شرم سے جھک گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ اور غازی آباد کے درمیان واقع گاؤں تلہتا میں ایک قبر سے ایک عورت کی لاش نکال کر اس سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ مسلمان خاتون دوران زچگی وفات پاگئی تھی۔ اسے جہاں دفن کیا گیا اس سے 20 میٹر دور اس کی لاش پائی گئی اس کے جسم پر کوئی کپڑا نہیں تھا۔ میڈیا رپوٹس کے تین آدمیوں نے مسلمان خاتون کی لاش کے ساتھ زیادتی کی۔