Sunday, November 24, 2024
spot_img

ایمر جنگ مارکیٹس نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں انفراسٹرکچر کی ترقی کرنے والا بہترین ملک قرار دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بین الاقوامی تنظیم ایمرجنگ مارکیٹس نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں انفراسٹرکچرکی ترقی کرنے والا بہترین ملک قرار دیا ہے۔پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے ادارے ایمر جنگ مارکیٹس نے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لئے پاکستان کو بہترین پرکشش ملک قرار دے دیا گیا ہے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔یہ ایوارڈ پاکستان کو چین پاکستان اقتصادی راہداری مائع قدرتی گیس پائپ لائن ، لاہور کراچی ریلوے لائن ، بجلی کے پیداواری منصوبوں اور صنعتی زونوں سمیت مختلف بڑے منصوبے شروع کرنے پر دیا گیا ہے۔تنظیم نے پاکستان کوانفرار سٹرکچر کی ترقی کے تحت توانائی اور ٹرانسپورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک بھی قرار دیا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین