کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جائیداد میں انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر نے تمام صوبائی رجسٹرار، بلڈرز، ڈویلپرز سے 10 لاکھ جائیداد کی معلومات جمع کر لی ہیں اور اکٹھے ہونے والے ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ تر سرمایہ کاری پورش علاقوں میں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ان میں ڈیفنس اور کلفٹن سرفہرست ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے اکٹھے کئے گئے ڈیٹا میں ان افراد کو سرفہرست رکھا گیا ہے جنہوں نے اپنی دولت چھپائی ہے