واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوبامہ نے وائٹ کے نئے مکین کے انتخاب کے لئے باقاعدہ پولنگ سے کئی ہفتے پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا، امریکی صدر نے یہ حق ارلی ووٹنگ کے تحت اپنے آبائی علاقے شکاگو میں استعمال کیا، یاد رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ابھی کئی ہفتے باقی ہیں،صدارتی معرکہ جیتنے کے لئے ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ مد مقابل ہیں، مباحثوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لئے مقررہ تاریخ سے پہلے بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے۔