واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیاہے ،جان کربی کا کہناتھا کہ عبدالستار ایدھی کی وفات کا گہرا دکھ ہے ۔تفصیلات کے مطابق جان کربی کا کہناتھا کہ ایدھی صاحب کی وفات پر ان کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام سے تعزیت کرتے ہیں ،عبدالستار ایدھی انسانیت کی خدمت کرنے والے انسان تھے ،ان کی وفات پر گہراد کھ ہے ۔