وزیراعظم عمران خان نے فلسطین تنازعے کےجلد اور فوری حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس سمیت فلسطین علاقوں سےاسرائیلی افواج کا انخلا کیا جائے، القدس الشریف کو فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے۔
یہ بات وزیراعظم عمران خان نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین کی تازہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نےفلسطین کی صورتحال میں مصر کے کردارکی تعریف کی اور تنازعے کےحل کیلئےمصری قیادت کےکردار کو بھی سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطینی خواتین، بچوں اور نہتےشہریوں پر اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسجداقصیٰ پرماہ مقدس میں ہونےوالےواقعات افسوسناک ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے فلسطین تنازعے کے جلد اور فوری حل، امت مسلمہ کی یکجہتی پر زور دیا، اوآئی سی کے ذریعے فلسطینی عوام کےحقوق کو تحفظ دلوانے پر بھی زور دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہر سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کو خودارادیت ملنی چاہیے، دوریاستی حل کے مطابق 1967 کے بارڈرز ہونے چاہئیں، القدس الشریف کوفلسطین کا دارالخلافہ ہوناچاہیے۔
دونوں رہنماؤں نےایک دوسرے کو دورے کی دعوت دی جب کہ دونوں رہنماؤں کاآپسی رابطے تیز اور سیاسی ومعاشی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔