Saturday, November 23, 2024
spot_img

اسلامی فلاحی ریاست کی جانب بڑا اقدام، وزیر اعظم آج ون ونڈو احساس سینٹر کا آغاز کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا آغازکریں گے ، جس سے ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات و خدمات تک رسائی ممکن ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پہلےون ونڈواحساس سینٹرکاآغازکریں گے ، اس موقع پر وزیراعظم کو ون ونڈو سینٹر اور احساس ون ونڈو اقدام پر بریفنگ دی جائے گی۔

اسلام آباد میں آج پہلا ون ونڈواحساس سینٹر قائم کیا جارہا ہے ، جس کے بعد ملک کے ہر ضلع میں احساس ون ونڈو سینٹرز کھولے جائیں گے ، اس سینٹر میں ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات و خدمات تک رسائی ممکن ہوگی۔

احساس کےون ونڈو اقدام کے چھ اجزا ہیں، احساس ون ونڈو پہلا جزو ہے جبکہ دیگر حصوں میں ڈیجیٹل انفارمیشن و سروسز پلیٹ فارم، موبائل ایپ ، بیک آفس کا مجموعی ڈیجیٹل انٹرفیس، مربوط ڈیٹا بیس اوریکساں ومربوط بینیفیشری ٹارگٹنگ پالیسی شامل ہیں۔

اس حوالے سے سینیٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کرینگے – اس مرکز میں ، ایک ہی جگہ پر تمام احساس سہولیات میسر ہوں گی ،ان مراکز کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ، یہ اسلامی فلاحی ریاست کی جانب سفر میں ایک بہت بڑا اقدام ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین