Friday, November 22, 2024
spot_img

اب چین پہنچنے والوں کا استقبال انسان نہیں بلکہ روبوٹ کریں گے، اِن کا کیا کام ہے؟ تفصیلات جان کر ہی آپ گھبراجائیں گے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین جانے والوں کا استقبال اب انسان نہیں بلکہ ایک ایسی چیز کرے گی کہ وہاں جانے کے خواہش مند سن کر ہی گھبرا جائیں گے۔ساکشی پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک ایئرپورٹ کے بعد اب اپنی تین بندرگاہوں پر بھی مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ بطور کسٹم آفیسر تعینات کر دیئے ہیں۔یہ روبوٹ چینی صوبے گوانگ ڈونگ کی بندرگاہوں پر متعین کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گونگ بی بندرگاہ کے ڈائریکٹر کسٹمز ژاﺅ من کا کہنا ہے کہ ”یہ روبوٹ مشکوک افراد کی تلاش کی صلاحیت کے حامل ہیں اور کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھ کر الارم بجا دیا کریں گے۔ ان میں انسانی چہرے کی شناخت کرنے صلاحیت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ کسٹمز ڈیٹا بیس کی بنیاد پر یہ روبوٹس آنے والے لوگوں کو انگریزی، جاپانی، مینڈرین اور کینٹونیز سمیت 28زبانوں میں سوالات کے جوابات بھی دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔بعض ایسے مخصوص مسائل ہیں جو یہ روبوٹ حل نہیں کر سکتے۔“انہوں نے مزید بتایا کہ ”مستقبل میں ہم روبوٹس کو اپنی کسٹمر سروس لاٹ لائن سے بھی منسلک کر دیں گے۔“ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین نے گوانگ ڈونگ کے مصروف ترین ایئرپورٹس پر سکیورٹی کے لیے بھی روبوٹس تعینات کیے تھے جو بخوبی کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین