Sunday, November 24, 2024
spot_img

‏’وزیراعظم اپنے گھر میں رہتے ہیں، بجلی، گیس کا خرچہ خود اٹھاتے ہیں‘‏

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے گھر میں ‏رہتے ہیں اور بجلی، گیس اور کچن کاخرچہ خود اٹھاتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم کاایک بھی کیمپ آفس نہیں ‏خرچہ بھی زیرو ہے آپ اپناجیب خرچ آدھاکریں تولگ پتاجاتاہے ہمارامذاق اڑایاگیاکہ گاڑیاں بیچ ‏دیں اس سےفرق پڑتاہےکہ 108 کروڑ 3 سالوں میں بچےگا۔

شہبازگل نے کہا کہ شہبازشریف نے2 کیمپ آفسز رکھے جن کاخرچہ 572 ملین تھا نوازشریف ، ‏شہبازشریف کے کیمپ آفسزپر2717ملین کاخرچہ تھا جب کہ وزیراعظم آفس کے خرچے میں ‏‏57کروڑ بچائے گئے جب زرداری تھا تو خرچہ2.6ارب روپےتھا زرداری صاحب کی سیکیورٹی پر 656 ‏سیکیورٹی گارڈ تھے، یوسف گیلانی جب آئے تو انہوں نے 5کیمپ آفسزرکھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے گھر میں رہتے ہیں اور بجلی، گیس اور کچن کاخرچہ ‏خود اٹھاتے ہیں اب عمران خان حکومت میں آچکااب پاکستان بدل کررہےگا جب آپ حکومت میں ‏تھےکس طرح الیکشن جیتتےتھےسب کومعلوم ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ احسن اقبال کچھ حیاکوہاتھ ڈالیں احسن اقبال اوورسیزپاکستانیوں ‏سےاتنی نفرت نہ کریں ہمیں پتاہےکہ اوورسیزپاکستانیوں میں95فیصدووٹ عمران خان کاہے، ‏باہرکےممالک میں پٹواری سسٹم نہیں ہے وہاں کے لوگ بریانی اورقیمےوالےنان کی شوقین نہیں ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین