Saturday, November 23, 2024
spot_img

کینیڈا : اسکول کے احاطے سے 215 بچوں کی باقیات برآمد

اوٹاوا : کینیڈا کے ایک بند اسکول کے احاطہ سے 215 بچوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں جن میں کئی بچوں کی عمریں3سال کے قریب ہیں۔ باقیات ملنے کی دل ہلا دینے والی خبر کینیڈین وزیراعظم نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یہ دردناک انکشاف کیا کہ برٹش کولمبیا میں قائم اسکول کے احاطے سے معصوم بچوں کی لاشیں ملی ہیں جس میں کئی بچوں کی عمریں 3سال تک بھی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینڈین وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مذکورہ بچوں کی باقیات ایک پرانے بورڈنگ اسکول سے  برآمد ہوئیں انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات کب ہوئیں اس سلسلے میں جلد تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ملک کا سیاہ ترین اور شرمناک دن ہے۔ برٹش کولمبیا میں قائم اسکول1978 میں بند کردیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق یہ بچے بھی اسی اسکول کے طالب علم تھے، مذکورہ لاشیں جدید ریڈار کی مدد سے ملیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

تازہ ترین